ایک گھنٹے میں پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کے2 انکلوژرز کے تمام ٹکٹس فروخت

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہو گیا۔انگلینڈ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی، سیریز کے ابتدائی 4 میچز کراچی اور 3 لاہور میں شیڈولڈ ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کی آج صبح شروع ہوئی اور ایک گھنٹے میں ہی نیشنل اسٹیدیم کراچی میں ہونے والے چاروں میچز کے 2 انکلوژر زکے ٹکٹس مکمل فروخت ہو گئے۔

نسیم الغنی اور اقبال قاسم انکلوژرز کے ٹکٹس کی قیمت 250 روپے مقرر ہے، دونوں انکلوژرز کے ٹکٹ اب فروخت کے لیے دستیاب نہیں ہیں البتہ اسی قیمت کے دوسرے 2 انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہیں، ایک شناختی کارڈ پر ایک ٹکٹ خریدا جا سکتا ہے جبکہ بچوں کے ٹکٹس بے فارم دکھا کر حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

کراچی میں چار میچوں کی ٹکٹوں کی قیمتیں 250 سے 1500 روپے مقرر ہیں جبکہ لاہور میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں 250 سے 3000 روپے مقرر کی گئی ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 20ستمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں