بلی نے اسپورٹس تجزیہ کار کو لائیو شو کے دوران تھپڑ مار دیا، ویڈیو وائرل

ترکیہ کے اسپورٹس تجزیہ کار حسین اوزکوک کو بلی نے لائیو شو کے دوران تھپڑ مار دیا جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔وائرل ویڈیو پروگرام کے دوران کی ہے اور ویڈیو میں حسین اوزکوک کو لائیو کال پر میزبان سے بات کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب حسین اوزکوک لائیو شو میں گفتگو کر رہے ہیں تو اسی وقت ان کے عقب سے بلی ان پر چڑھنے کی کوشش کرتی ہے جس پر اینکر ہنستے ہوئے تجزیہ کار سے سوال کرتی ہے کیا آپ بلی کو بھی لے کر آئے ہیں؟

اس سوال کا جواب دینے سے پہلے ہی بلی حسین اوز کوک کو تھپڑ مار کر بھاگ جاتی ہے جس پر اینکر سمیت تجزیہ کار بھی بے ساختہ ہنس پڑتے ہیں۔سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو سے صارفین خاصے محظوظ ہو رہے ہیں اور دلچسپ تبصرے بھی کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں