پاکستان کرکٹ ٹیم کی مشکلات میں اضافہ،اہم باولر بھارت کے خلاف میچ میں دستیاب نہیں ہونگے

دبئی(سٹیٹ ویوز/اورنگزیب یونس)شاہنواز دھانی اتوار کو بھارت کے خلاف میچ کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔ وہ اے سی سی ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

ممکنہ طور پر سائیڈ اسٹرین انجری ہےلہٰذا میڈیکل ٹیم آئندہ 48 سے 72 گھنٹے تک شاہنواز دھانی کی انجری کا معائنہ کرے گی، جس کے بعد ان کی انجری کا اسکین یا ان کی ٹورنامنٹ میں مزید شرکت سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں