نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کی ہوٹل مین بلی کیساتھ ویڈیو وائرل

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین کی ڈریسنگ روم میں بلی کو کھانا کھلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے سوشل میڈیا پیج پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایشیا کپ میں پاکستان اور ہانگ کانگ کا میچ جاری ہے اور قومی ٹیم بیٹنگ کر رہی ہے۔

شیئر کی گئی ویڈیو میں ایک بلی کو پاکستانی ڈریسنگ روم میں گھومتے دیکھا جا سکتا ہے اور پھر کچھ دیر بعد محمد حسنین کو اس بلی کو گوشت کھلاتے اور مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ حسنین نے پاکستانی ڈریسنگ روم میں بلی کو بہترین طریقے سے خوراک کو یقینی بنایا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دو روز قبل ہونے والے میچ میں ہانگ کانگ کو 155 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیکر ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں