جمائما گولڈ اسمتھ نے سیلاب زدگان کیلئے کی مدد کے لیے اہم قدم اٹھا لیا

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے پاکستان میں سیلاب زدگان کے عطیات کیلئے لندن میں اپنی آنے والی فلم کی پرائیویٹ اسکریننگ کی نیلامی کا اعلان کیا ہے۔
جمائما کی آنے والی فلم ’What’s Love Got To Do With It‘ کی پرائیویٹ اسکریننگ نیلام کی جائے گی۔

اس حوالے سے جمائما گولڈ اسمتھ کا کہنا ہے کہ فلم کی پرائیوٹ اسکریننگ کی نیلامی سے حاصل رقم پاکستان میں سیلاب زدگان کیلئے مختص کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی نجی اسکریننگ کی نیلامی 8 ستمبر کو ہوگی۔

واضح رہے کہ جمائما کی آنے والی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی لیڈ کاسٹ میں نامور بالی وڈ اداکارہ شبانہ اعظمی اور پاکستانی اداکارہ سجل علی سمیت برطانوی اداکارہ للی جیمز، ایما تھامپسن، برطانوی اداکار شہزاد لطیف اور پاکستانی نژاد برطانوی اسٹینڈاپ کامیڈین جیفری مرزا بھی شامل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں