بندر اور کچھوے کا یارانہ ، بھوک لگنے پر کھانا بھی بانٹ کر کھایا

جانور بھی ہمدردی اور دوستی کا جذبہ رکھتے ہیں اور سوشل میڈیا پر اسی حوالے سے بندر اور کچھوے کی دوستی کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔خرگوش اور کچھوے کی کہانیاں تو آپ نے بہت سنی ہوں گی لیکن آج ہم آپ کو ایک بندر اور کچھوے میں دوستی کی بہترین مثال پیش کرنے جا رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر سیب کھا رہا ہے اور ساتھ ہی بھوکے کچھوے کو بھی کھلا رہا ہے۔اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے اور اب تک ہزاروں لوگ اس ویڈیو کو دیکھ بھی چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں