وزیراعلیٰ پنجاب نے فوج کیخلاف بات کرنے والوں کو قوم و دین کا دشمن قرار دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ فوج کے خلاف بات کرنے والے قوم اور دین کے دشمن ہیں۔جامعہ اشرفیہ میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے حوالے سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کردار قابل تحسین ہے۔

ان کا کہنا تھا ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علمائے کرام نے بچا رکھا ہے، پی ڈی ایم غلط فہمی میں نہ رہے کہ کسی کے پاک فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گےچوہدری پرویز الٰہی کا یہ بھی کہنا تھا 10 دن بعد نوکریوں سے پابندی اٹھالی جائے گی تاکہ لوگوں کو روزگار ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں