برازیل نے ایپل کو چارجر کے بغیر فون بیچنے پر سبق سکھا دیا

برازیل میں معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو اپنے فونز کے ساتھ چارجر فراہم نہ کرنے پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برازیل کی حکومت نے ایپل کو چارجر کے بغیر آئی فون فروخت کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اپیل اپنے صارفین کو مکمل پروڈکس ’Products‘ فراہم نہیں کر رہا، صارفین کے ساتھ جان بوجھ کر امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے، کمپنی پر 2.38 ملین ڈالر کا جرمانہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کمپنی اپنے فونز کے ساتھ چارجر نہ دینے کے فیصلے پر قائم ہے تو آئی فون 12 اور اس کے بعد آنے والے ماڈلز کی فروخت فوری بند کر دے۔

ایپل کا کہنا ہے کہ کمپنی نے کاربن کا اخراج کم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا ہے۔ حکومت نے ایپل کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ چارجر سے ماحولیاتی آلودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، اس سے ماحول کی کوئی حفاظت نہیں ہو رہی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں