پاک سری لنکا میچ میں قومی ٹیم نے دو تبدیلیاں کر دیں، سری لنکا کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

یو اے ای(سٹیٹ ویوز)پاکستان کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کر دی ہیں، نائب کپتان شاداب خان اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں جبکہ ٹیم میں محمد رضوان، فخر زمان اور افتخار احمد پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں ، خوشدل شاہ، آصف علی اور محمد نواز فائنل الیون میں شامل ہیں ، عثمان قادر، حسن علی ، حارث رؤف اور محمد حسنین بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجارہے میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شانکا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں،شاداب خان اور نسیم شاہ کو آرام دیا گیا ہے، ان کی جگہ عثمان قادر اور حسن علی ٹیم میں شامل ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا پہلے ہی ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔

بھارت سپر فور محلے میں 3 میں سےصرف ایک میچ جیت سکا جبکہ افغانستان کو اپنے تینوں میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 11 ستمبر کو ایشیا کپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں