اداکارہ سجل علی عمران خان کے بیٹوں کے پاس پہنچ گئیں ،تصاویر وائرل

پاکستان کی مقبول اداکارہ سجل علی کی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیٹوں کے ہمراہ تصویر وائرل ہو رہی ہے۔سجل علی نے حال ہی میں ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں اپنی فلم ’واٹس لَو گوٹ ٹو ڈو ود اٹ؟‘ کے پریمیئر کے لیے ریڈ کارپٹ پر جلوے بکھیرے۔

یہ فلم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور برطانوی فلم ساز جمائما گولڈ اسمتھ کی تخلیق کردہ ہے جو اس کی شریک پروڈیوسر سمیت مصنفہ بھی ہیں۔ٹورنٹو انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں فلم کے پریمیئر میں عمران خان اور جمائما کے دونوں بیٹوں سلیمان اور قاسم خان نے بھی شرکت کی۔


ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر فلم کی دیگر کاسٹ کے علاوہ سجل علی کی عمران خان کےدونوں بیٹوں کے ساتھ بھی تصاویر بنائی گئیں جو اب سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔مداح ان تصاویر کو خوب پسند کررہے ہیں اور اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں