بابر اعظم کے لیے کرکٹ کے شوقین آرٹسٹ کاانوکھا اظہار

کرکٹ کے شوقین ایک آرٹسٹ نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے اپنی محبت اور پسند کا اظہار کچھ منفرد طریقے سے کیا۔سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی آرٹسٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آرٹسٹ نے وائٹ بال سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پورٹریٹ بنائی۔

آرٹسٹ نے پہلے بال کو سیاہی میں ڈالا اور پھر دور دیوار پر لگے کاغذ پر اس مہارت کے ساتھ بال ماریں کہ بابر اعظم کی پورٹریٹ بن گئی۔ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پسند کیا جا رہا ہے جبکہ آرٹسٹ کاکرکٹ سے لگاؤ اور ہنر کی داد بھی دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں