اداکاہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی

پاکستان کی سینئر اداکاہ ریشم نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔کچھ روز قبل ریشم اداکار و ہدایتکار وسیم عباس کے ہمراہ جیو نیوز کے پروگرام ‘ہنسنا منع ہے’ کی مہمان بنیں۔دوران شو میزبان تابش ہاشمی نے سوال کیا کہ ایک وقت تھا جب آپ پیرس شفٹ ہو سکتی تھیں لیکن آپ نہیں ہوئیں اور لاہور کو اس پر ترجیح دی، جواب میں ریشم نے کہا ‘ایسا کچھ نہیں ہے۔

بات جاری رکھتے ہوئے اداکارہ نے انکشاف کیا ‘پیرس سے میرے لیے شادی کا پروپوزل آیا تھا جسے میں نے ٹھکرا دیا، میری شادی اسی وجہ سے نہیں ہوئی.رشتے سے انکار کی وجہ بتاتے ہوئے ریشم نے کہا ‘میں چھوٹے دل کے شخص کے ساتھ نہیں رہ سکتی نہ ہی مجھے ایسے لوگ پسند ہیں، وہ شخص بہت کنجوس تھا، ہمارے اسلام میں بھی کنجوسی کو برا کہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا ‘جب ساری زندگی اللہ نے آپ کے ہاتھ سے دلوایا ہو تو پھر مانگنا بہت مشکل ہوتا ہے، اللہ یہ نہ کروائے، اسی لیے میں نے رشتے سے انکار کردیا۔اس کے علاوہ اداکارہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاسپورٹ پر ان کی عمر آج تک 6 سے 7 برس زیادہ لکھی گئی ہے کیونکہ جب پہلی دفعہ عمرے پر بیرون ملک گئی تھی تو اس وقت پاسپورٹ پر عمر زیادہ لکھوانا پڑی.

اپنا تبصرہ بھیجیں