پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز؛ میدان سجنے سے پہلے جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا

کراچی: پاک انگلینڈ ٹی 20 سیریز کا میدان سجنے سے پہلے ہی جوش و خروش عروج پر پہنچ گیا، دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کی صلاحیتیں آزمانے کو بے چین ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز منگل سے شروع ہورہی ہے تاہم اس کے حوالے سے جوش و خروش کافی عروج پر پہنچ چکا ہے، دونوں ہی سائیڈز ایک دوسرے کی صلاحیتیں آزمانے کو بے چین ہیں۔

گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت میں پاکستان کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم کے پاس دنیا کے بہترین اور با صلاحیت فاسٹ بولرز موجود ہیں، میرے پاکستانی بولرز کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں، پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرنا ایک اچھا تجربہ ہے، میرے پاس انجری کے شکار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے زیادہ معلومات نہیں، صرف اتنا جانتا ہوں کہ ان کی بحالی کے لیے کوششیں کارگر ثابت ہو رہی ہیں، میں نے انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹونٹی میچز کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی اب تک وکٹ نہیں دیکھی، اس بارے میں مجھے کوئی اندازہ بھی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں