کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کے زیراہتمام کوٹلہ ویلی ٹورازم گالا کی تیاریاں مکمل

مظفرآباد(سٹیٹ ویوز) کوٹلہ ویلی ٹورازم گالا 2022 کے انتظامات مکمل، رنگا رنگ ٹورازم گالا 24 سے 27 ستمبر تک وادی کوٹلہ میں منعقد ہو گا جس میں پاکستان بھر سے سیاح، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ شرکت کریں گے حکومتی سرپرستی میں ہونے والے ٹورازم گالا میں وزیر اعظم آزاد کشمیر، وزیر سیاحت، دیگر وزراء اور اعلی بیوروکریسی کے افسران نمائندگان شرکت کریں گے۔ 12 سرکاری محکمے اس ایونٹ کو کامیاب بنانے کے لیے کردار ادا کریں گے۔ کشمیر مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ اس ایونٹ کی آرگنائزرہے۔

کوٹلہ ویلی ٹورازم گالا 2022 میں نمایاں سرگرمیوں میں سیاحت پر نیشنل ڈائیلاگ، مچھیارہ نیشنل پارک پر سیمینار، کلچرل میوزک نائٹ، محفل مشاعرہ، کلچرل ایکسپو، واٹر سپورٹس، پیرا گلائڈنگ، بچوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کے ساتھ پاکستان سے آنے والے سیاحوں کو وادی کوٹلہ کے خوبصورت مقامات کی سیر کروائی جائے گی۔ چیف آرگنائزر کوٹلہ ویلی ٹورازم گالا خورشید احمد عباسی نے کہا کہ کوٹلہ ویلی ٹورازم گالا کے انعقاد سے وادی کوٹلہ میں سیاحت کے فروغ میں مدد ملے سیاحت کے فروغ سے غربت اور بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے اہل پاکستان اور ساری دنیا کو وادی کوٹلہ کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے آنے کی دعوت دیتے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں