بیٹی کے عاشق پر مرچیں پھینکنے اور تشدد کرنے والی خاتون گرفتار

بھارت میں ایک خاتون نے بیٹی کے عاشق پر مرچیں پھینک دیں، یہی نہیں بیٹوں کے ساتھ مل کر لڑکے پر سلاخوں سے تشدد بھی کیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، پونے سےتعلق رکھنے والی خاتون نے بیٹی کے عاشق کو بیٹوں کے ساتھ مل کر شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر مرچیں پھینک دیں۔

بھارتی پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ان پر قتل کی کوشش کی دفعات کا مقدمہ دائر کردیا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق ویشال نامی لڑکا خاتون کی بیٹی کے ساتھ گزشتہ 6 سال سے رابطے میں تھا 13 ستمبر کی رات لڑکے جب لڑکی سے ملنے پہنچا تو لڑکے کو لڑکی کے چھوٹے بھائی نے پکڑلیا اور بحث کے بعد لڑکی کی والدہ نے لڑکے پر مرچیں ڈال دیں۔

لال مرچوں کے حملے نے لڑکےکو لڑکی کے بھائیوں کے آگے لاچار کردیا جس کے بعد لڑکی کے گھر والوں نے لڑکے پر ڈنڈوں اور سلاخوں سے باآسانی حملہ کیا جس سے لڑکے کو سر پر سخت چوٹیں آئی پڑوسیوں کی جانب سے لڑکے کو اسپتال پہنچایا گیا جو کہ اب زیر علاج ہیں، پولیس نے لڑکی کی والدہ سمیت 3 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں