مسلم لیگ نواز آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی خبروں کی تردید کر دی

اسلام آباد(سٹیٹ ویوز) پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے ترجمان نے آزاد حکومت کیخلاف عدم اعتماد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر اس وقت اپنے حلقہ انتخاب نیلم میں موجود ہیں اور ان کا قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی اس حوالے سے مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا کوئی اجلاس منعقد ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جب بھی کوئی ایسا معاملہ زیر غور آیا تو صدر جماعت خود سینئر مسلم لیگی اکابرین اور پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کے بعد قائد مسلم لیگ(ن) محمد نواز شریف اور صدر جماعت محمد شہباز شریف سے منظوری حاصل کر کے پریس/پرنٹ میڈیا کو آگاہ کریں گے فی الحال اس بارے میں مرکزی قیادت سے کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہی مرکزی قیادت کی جانب سے ایسی کوئی ہدایت ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں