وفاقی کابینہ کی تشکیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) شیخ رشید احمد نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کواسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

شیخ رشید نے عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ اسمبلی کے کل ارکان کے 11 فیصد ہی وزرا بن سکتے ہیں۔ آرٹیکل 92/1 کے تحت وفاقی کابینہ کی موجودہ تعداد غیر قانونی ہے۔

شیخ رشید نے وزرا اور معاونین کے عہدوں پر68تعیناتیوں کو کالعدم قرار دینے اور درخواست پر حتمی فیصلے تک وزرا اور معاونین کو کام سے روکنے کی استدعا کی۔ درخواست میں وفاق، وزیراعظم کو بذریعہ سیکرٹری اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا۔ کابینہ میں شامل تمام افراد کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں