طالبان کی وعدہ خلافی کے باعث ان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا گیا، وزیرخارجہ

نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ طالبان نے عالمی برادری سے کئے وعدے پورے نہیں کئے۔

فرانسیسی چینل کو انٹرویو میں وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ طالبان نے عالمی برادری سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے ۔طالبان کی وعدہ خلافی کی وجہ سے ان کی حکومت کوتسلیم نہیں کیا گیا۔ طالبان کی جانب سے لڑکیوں کو سیکنڈری اسکول جانے کی اجازت نہ دینے پر دکھ ہوا۔

وزیرخارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آج کا بھارت بدل چکا ہے وہ اب سیکولر بھارت نہیں رہا۔ بھارت اب ہندوبالا دستی کا شکارملک بنتا جارہا ہے اور اس کی قیمت مسلمان اور مسیحی اقلیت ادا کررہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں