اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل، پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد: احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمہ وارنٹ معطل کرتے ہوئے پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر دلائل کا آغاز کیا۔

جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار بیمار تھے یا کوئی اور مسئلہ تھا؟۔ وکیل نے عدالت کو مسلم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا اور استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔ وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ اسحاق ڈار ائرپورٹ پر اترتے ہی سیدھے عدالت پیش ہو جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں