عافیہ صدیقی کی سزا کے فیصلے کی نقل حکومت کو نہیں دی گئی، دفتر خارجہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق کیس میں دفتر خارجہ سے رپورٹ طلب کرلی۔

عدالت نے کہاکہ وزارت خارجہ کے وکیل اور ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ملاقات کروائیں جو آپس میں بیٹھ کر یہ طے کریں کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کیس میں قانونی اور سفارتی محاذ پر کیا اقدامات اٹھا سکتی ہے۔

سماعت کے دوران درخواست گزار فوزیہ صدیقی اپنے وکیل ڈاکٹر ساجد قریشی کے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں، دوران سماعت حکومتی نمائندے نے بتایاکہ 2010ء میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو امریکی عدالت سے دی گئی سزا کا فیصلہ ابھی تک حکومت پاکستان کو فراہم نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں