عالمی طاقتیں پاکستان میں تباہی کی ذمہ دار، عمران خان کو اسمبلیوں میں واپس آجانا چاہیے،فیصل محمد

نیو دہلی ( UNN ) ایک طرف پاکستان سیلاب سے متاثر ہے تو دوسری جانب وہاں کی کشیدہ سیاسی صورتحال اسے مزید ابتری کی جانب لے جارہی ہے اس پر فوری قابو پانا ہوگا اس بات کا اظہار عالمی تنازعات میں ثالثی کے ماہر فیصل محمد نے ہندوستانی خبر رساں ادارے یو این این سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے سیلاب سے جو پاکستان کو نقصان ہوا اس کی ذمہ دار بڑے ترقیاتی ممالک ہیں جنھوں نے نہ صرف اس کا اقرار کیا بلکہ اس حوالے سے پاکستان کی مدد کرنے پر متحد ہوئے ایسی صورتحال میں پاکستان کے سیاستدانوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے

فیصل محمد جو ماضی میں مرکزی مسلم لیگی رہنما کی حیثیت سے متحرک بھی رہے نے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے عمران خان کو پارلیمنٹ میں جانے کا مشورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کے ذریعے پاکستان کی عدالتوں جمہوریت کے تسلسل کو جاری رکھنا چاہتی ہیں جو کہ جلد ہی ختم ہونے جارہا تھا عمران خان اس پر راضی ہورہے تھے لیکن انکی جماعت میں شامل PDM کے ہمدردوں نے انھیں مشورہ دیا گیا کہ وہ پارلیمنٹ میں واپسی کو “سفارتی سائفر” سے مشروط کردیں جو کہ انھیں پارلیمنٹ میں جانے سے روکنے کی سازش ہے

فیصل محمد کے مطابق سفارتی سائفر کو کسی صورت میں عدلیہ یا کسی اور ذریعے سے مشتہر نہیں کیا جاسکتا کیونکہ اس سے پاکستان کا سفارتی معیار ساری دنیا میں ختم ہوجائیگا

انھوں نے انکشاف کیا کہ PDM میں شامل تین بڑی جماعتیں عمران کی اسمبلیوں میں واپسی کی شدید مخالف تھیں تاہم حالیہ لیک ہونے والی آدیوز نے PDM کی جماعتوں کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہوگیئں کیونکہ ان آڈیوز سے یہ ظاہر ہورہا ہے کہ ایک جماعت بقیہ اتحاد کو استعمال کرکے اپنے اہداف حاصل کررہی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں