املا میں معمولی غلطی پربھارتی ٹیچر نے دلت طالبعلم کو قتل کردیا

نئی دہلی: اسپیلنگ کی معمولی غلطی پر استاد نے کم عمر دلت طالب علم کو بدترین تشدد کا نشانہ بناکر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دلت طالب علم کی استاد کے ہاتھوں موت کا افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شمال میں پیش آیا جہاں ٹیچر نے اسپیلنگ میں معمولی غلطی ہونے پر طالب علم کو قتل کر ڈالا۔

مقتول کے والد کی جانب سے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق نکحل دوہرے نامی طالب علم نے امتحان کے دوران لفظ ’سوشل‘ کی اسپیلنگ غلط لکھی تھی جس پر ٹیچر نے اسے آہنی راڈ اور لاتوں سے تشدد کا نشانہ بنایا، بعدازاں علاقے سے فرار ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں