کے الیکٹرک کیلئے بجلی 4 روپے 87 پیسے سستی کرنے کی منظوری

اسلام آباد: نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر صارفین کیلئے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 87 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں کے الیکٹرک کے فیول ایڈجسمنٹ سماعت کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے کے الیکٹرک صارفین کو 7 ارب روپے سے زائد کا ریلیف فراہم کردیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے اگست کی فیول ایڈجسمنٹ میں 4 روپے 21 پیسے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی تجویز دی گئی تھی تاہم نیپرا نے کے الیکٹرک کےلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 87 پیسے کمی کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں