نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

اسلام آباد: نیب ترامیم کے خلاف پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 4 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور علی شاہ تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ نے اٹارنی جنرل اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں