راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2460 ہوگئی

راولپنڈی: ڈینگی کے حملے نہ رک سکے ابتک ڈینگی کا نشانہ بننے والوں کی تعداد 2460 ہوگئی شہر کے تین اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 235 ہوگئی گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 100 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے۔

راولپنڈی کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اسلام آباد کے علاقوں سے ڈینگی کے 55 مریض راولپنڈی کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر کے تین اسپتالوں کے 404 بیڈز پر 235 مریض زیر علاج ہیں، بینظیر بھٹو جنرل اسپتال میں 211 مریض داخل ہیں جب کہ ہولی فیملی میں 64، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 59 مریض زیر علاج ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں