امیر بچے غریب بچوں کی بہ نسبت کم خطرات مول لیتے ہیں، تحقیق

بوسٹن: ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ امیر بچے اپنے غریب ساتھیوں کے مقابلے میں کسی انعام کے حصول کے لیے کم خطرات مول لیتے ہیں۔

امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی کے محققین نے مختلف سماجی و معاشرتی پسِ منظر سے تعلق رکھنے والے بچوں سے ایک ٹیسٹ مکمل کرنے کا کہا جس میں یہ دیکھا گیا کہ وہ کسی انعام کو حاصل کرنے کے لیےکس نہج تک جاسکتے ہیں۔

محققین کو معلوم ہوا کہ امیر شرکاء بڑا انعام حاصل کرنے یا اس کے کم ہوجانے کی پیشِ نظر اپنی کمائی داؤ پر لگانے میں کم دلچسپی رکھتے تھے۔
محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ پہلا تجرباتی ثبوت ہے جو بتاتا ہے کہ بچے کے خطرہ مول لینے یا اس سےبچنے کے رجحان میں لچک ہوتی ہے اور یہ ان کے معاشرتی پس منظر سے متاثر ہو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں