حکومت نےاہم پی ٹی آئی رہنماء کی ضمانت منسوخی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی ضمانت منسوخی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی۔جیونیوز کےمطابق ریاست کی جانب سے درخواست اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیاگیا ہےکہ شہباز گل پر ریاست سے غداری کا الزام ہے اور انہوں نے بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔اسلام آباد سٹی مجسٹریٹ کی جانب سے دائر درخواست میں شہباز گل کی ضمانت کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں