قومی مفادات سے متعلق وزیراعظم کا عمران خان کو اہم پیغام

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اداروں کے خلاف عمران خان کی مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے چور اب اداروں کو بدنام کرکے سزا سے بچنا چاہتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے، سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کا سامنا تو کرنا ہو گا، پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا، قانون سب کے لیے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہو گیا؟

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آپ کی آڈیو لیکس نے پاکستان کے مفادات کے خلاف سنگین سازش بے نقاب کر دی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے مبینہ دھمکیوں والے امریکی سائفر کے حوالے سے آڈیو لیکس کے معاملے پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے ایف آئی اے سے تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا۔تاہم پاکستان تحریک انصاف نے آڈیو لیکس اور امریکی سائفر کی آئی اے کے ذریعے تحقیقات کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کی سپریم کورٹ سے جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں