آڈیو لیکس پر عمران خان کے خلاف کرمنل انویسٹی گیشن کی جائے گی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: سائفر سے متعلق آڈیو لیکس کے معاملے میں حکومت نے عمران خان کے خلاف فوج داری تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا کہ عمران خان کے خلاف ثبوت موجود ہیں، آپ نے دوسری آڈیو لیکس میں کہا کہ ہم اسے خط کہیں کیونکہ عوام کو سمجھ آجائے گی، حقیقی آزادی والے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے امریکا کا نام نہیں لینا، نام اس لیے لینا کیونکہ آپ جھوٹ بول رہے تھے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ نے ملک کی سلامتی کے ساتھ کھیلا، آپ نے اسپیکر ڈپٹی اسپیکر اور صدر پاکستان سے آئین شکنی کرائی، یہ سیکرسی ایکٹ کا مسئلہ ہے یہ ناقابل معافی جرم ہے، آپ نے اس سائفر کو امریکی سازش بنا کر قوم کو گمراہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں