توہین تو ہوئی ہے مگر فتنے کو معافی ملی ہے، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عبرت ناک انجام عمران خان کے تعاقب میں ہے۔

مریم نواز نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ توہین تو ہوئی ہے اور پوری دنیا کے سامنے ہوئی ہے، سو کیس خارج ہو گیا کہنے کی بجائے یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ فتنہ کو معافی ملی ہے۔ درگزر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے الحمدُللّہ،مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟ میرے جلسوں کے خوف سے فتنہ نے مجھے”تفتیش” کے لیے 3 ماہ نیب میں حبسِ بےجاہ اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں