پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کی تیاریاں، رواں ماہ بڑی خوشخبری متوقع

اسلام آباد (سید فیصل علی) سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان ایف اے ٹی ایف معیارات پر عملدرآمد کرنے والے ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے رواں ماہ 17 سے 21 اکتوبر کو ایف اے ٹی ایف کا اجلاس پیرس میں منعقد ہو گا، 21 اکتوبر کو پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ سے نکل آئیگا..

ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان فیٹف کی تمام شرائط پوری کر چکا،ذرائع کے مطابق زمینی حقائق پر ایف اے ٹی ایف ٹیکنیکل ٹیم مطمئن واپس گئی،ایف اے ٹی ایف ٹیم نے 29 اگست سے 3 ستمبر تک پاکستان کا دورہ کیا،فنانشل ایکشن ٹاسک فورس تکنیکی ٹیم نے وزیراعظم سے بھی ملاقات کی تھی،جبکہ دیگر تمام متعلقہ حکام سے ملاقاتیں ہوئیں

فیٹف جائزہ ٹیم کا مقصد قوانین پر عملدرآمد کے لیے سیاسی رول کو سمجھنا تھا، سفارتی زرائع کے مطابق وزیرمملکت حنا ربانی کھر اور انکی ٹیم ایف اے ٹی ایف شرائط اور ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے مکمل متحرک رہیں، ایف اے ٹی ایف اجلاس کے اختتام پر 21 اکتوبر کو پریس میں پریس کانفرنس ہو گی، پاکستان کے لیے پیرس سے خوشخبری آئیگی،

اپنا تبصرہ بھیجیں