سلمان خان شوٹنگ کا بچا کھانا دینے کیلئے کیا کرتے تھے؟جانیے

بالی وڈ کے دبنگ خان کے ساتھ فلموں میں ڈیبیو کرنے والی ماضی کی معروف اداکارہ عائشہ جھلکا نے سلمان خان کی رحم دلی اور انسانیت کے جذبے کے حوالے سے بات کی ہے۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عائشہ جھلکا نے 1991 کے وقت اپنی پہلی فلم ‘قربان’ کے وقت کو یاد کیا۔

انہوں نے کہا ‘میں سلمان کے ساتھ پہلی فلم کررہی تھی، میرا تجربہ شاندار رہا اور میں نے سلمان کو ایک اچھا انسان پایا۔بھارتی اداکارہ نے کہا ‘مجھے سلمان بہت پسند ہیں کیونکہ وہ ایک عظیم آدمی ہیں، کئی بار جب ہم قربان کی شوٹنگ ختم کرکے گھر جارہے ہوتے تھے، تو سلمان خان بچا ہوا کھانا پیک کر لیتے تھے۔

عائشہ جھلکا نے بتایا کہ ’سلمان خان کھانا تقسیم کرنے کے لیے فقیروں کو ڈھونڈا کرتے تھے، وہ رات گئے سڑکوں پر گھومتے تھے اور اگر کوئی سورہا ہوتا تو اسے جگاتے اور پھر کھانا دیتے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ‘اگر کسی کو کھانے کی ضرورت ہوتی تو سلمان گاڑی سے باہر نکل کر اسے کھانا دیتے، میرے خیال سے وہ ایک بہترین انسان ہیں اور زبردست اداکار بھی ہیں۔

خیال رہے کہ عائشہ جھلکا کو عامر خان کے ہمراہ کی جانے والی سپر ہٹ فلم ‘جو جیتا وہی سکندر’ سے شہرت ملی تھی اور اب طویل عرصے بعد عائشہ جھلکا نے اسٹریمنگ پلیٹ فارم ایمازون پرائم کے شو ’ہش ہش‘ میں واپسی کی ہے جس میں ان کے ہمراہ جوہی چاولہ نظر آئیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں