مریم نواز کی ضمانت اور اسحاق ڈار کی واپسی نظام عدل کی ناکامی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تاحیات نااہلی کا قانون درست نہیں ہے، جو نئی اسمبلی آئے اسے قانون میں ترمیم کرنی چاہیے۔

نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اور ملیکہ بخاری سپریم کورٹ پہنچے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون درست نہیں ہے، جو نئی اسمبلی آئے اسے قانون میں ترمیم کرنی چاہیے، آئین یا قانون میں ترمیم کسی ایک شخص کے لیے نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ بنچ کی تشکیل سمیت تمام معاملات میں ترامیم ہونی چاہئیں، ہماری عدلیہ دنیا کی واحد عدلیہ ہے جو خود ججز لگاتی اور نکالتی ہے، عدالتی اصلاحات بے حد ضروری ہیں، چیف جسٹس کے از خود نوٹس اختیار اور مقدمات مقرر کرنے سے متعلق بھی اصلاحات ضروری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں