پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے اقوام متحدہ کی امداد کی اپیل میں 5 گنا سے زائد اضافہ

جنیوا: اقوام متحدہ نے پاکستان کے لیے امداد کی اپیل میں 5 گنا اضافہ کردیا۔

اقوام متحدہ نے پاکستانی سیلاب متاثرین کیلئے اپیل کو 16 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 81 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کر دیا۔ یہ نظر ثانی شدہ فلیش اپیل آج کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے بتایا کہ حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ آج جنیوا میں تقریب کے دوران مشترکہ طور پر فلیش اپیل کریں گے، فلڈ ریسپانس پلان حکومت پاکستان اور اقوام متحدہ نے مل کر تیار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں