یواے ای (بیورورپوٹ) سابق وزیر اعظم راجہ فاروق حید ر کشمیر ی قوم کا اثاثہ ہیں .پاکستان مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں. ان پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں. یہ حملہ راجہ فاروق حید ر پر حملہ نہیں ہے بلکہ ریاست پر حملہ ہے.
ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یواے ای کے سابق صدرراجہ عبدالجبار نے گذشتہ روز مظفرآبا د اسمبلی میں سابق وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حید ر پرپاکستان تحریک انصا ف کے فہیم ربانی کی طرف سے اسمبلی فلورپرحملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا.
انھوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی پرامن فضا کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے .اس سے پوری دنیا میں اچھا میسج نہیں جاتا ہے، ایسے لوگ عوام پر مسلط کیے گے ہیں جن کا اسمبلی کے تقدس کا بھی پتہ نہیں ہے .
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب سے پاکستان تحریک انصاف اقتدار میں آئی ہے آئے روز نئے نئے واقعات جنم لیتے ہیں . حکومت آزادکشمیرعوام سے کیے گے وعدے پورے کرنے میں ناکام ہو گی تو بوکھلایٹ کا شکار ہو چکی ہے .اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے اوچھے ہتھکینڈے کررہی ہے انشااللہ بہت جلد ان کا بوریا بستر آزادکشمیر سے بھی گول ہونے والا ہے .تحریک انصاف کے زوال کا وقت شروع ہو چکا ہے. عوام کچھ دن انتظار کریں جلد ہی خوشخبری سنائیں گے.