نواب شاہ :المناک حادثے میں پورا خاندان اُجڑ گیا

نواب شاہ : فیکڑی میں گیس بھرنے سے چار مزدور جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں باپ بیٹے شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے ضلع نواب شاہ ںواب شاہ میں اچار کی فیکڑی میں گیس بھرگئی ، جس کے نتیجے میں چار مزدور جاں بحق ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ حادثہ ہاشم ٹاؤن کےعلاقے میں پیش آیا تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں دو بیٹے دانش ، سلمان اور باپ ناصر کے علاوہ ایک مزدور قاسم شامل ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا، عینی شاہدین نے بتایا چارفیکٹری میں مزدور تہہ خانے میں اترے تو گیس بھرجانے کی وجہ سے حالت غیر ہوگئی، اس کے بعد یکے دیگرے ایک دوسرے کو بچانے کیلئے تہہ خانے میں اترے اور جان کی بازی ہار گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں