فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی

کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کے اضافے سے 1709 ڈالر کی سطح پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 150روپے اور 129روپے کی کمی واقع ہوئی۔

کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 48ہزار300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر ایک لاکھ 27ہزار143 روپے کی سطح پر آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں