ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری، اوپن مارکیٹ میں 227 روپے پر آگیا

کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کے روز بھی کاروباری دورانیے میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید کم ہوگئی۔

حکومت کی جانب سے شرح تبادلہ میں بینکوں کے کردار پر تحقیقات کی اطلاعات اور سٹے بازی پر گہری نظر رکھے جانے کے باعث بدھ کو بھی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا رہا اور تسلسل سے تنزلی کے باعث ڈالر کے انٹربینک ریٹ 225 اور 224روپے بھی نیچے آگئے جب کہ اوپن مارکیٹ ریٹ بھی گھٹ کر 227روپے کی سطح پر آگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو بھی کاروباری دورانیے کے آغاز ہی سے ڈالر تنزلی کا شکار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر گھٹ کر 223.60 روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم بعد دوپہر ڈیمانڈ قدرے بڑھتے ہی ڈالر کی قدر 1.69روپے کی مزید کمی سے 223.94روپے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر مزید 1.50روپے کی کمی سے 227روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں