اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کیلیے عمران خان نے صدر مملکت کے ہاتھ پیغام بھجوایا، خواجہ آصف

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے ہاتھ پیغام بھجوایا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان اب منتیں ترلے کر رہا ہے جبکہ اسکو نومبر کے ہول بھی اٹھ رہے ہیں، نومبر کے خوف نے عمران خان کا دماغی توازن بگاڑ دیا ہے لیکن نومبر آئین و قانون کے مطابق گزر جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل ماہ رواں کے آخر یا نومبر کے شروع میں ہوگا، سبکدوش آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو اتنا وقت ملنا چاہیے کہ وہ احترام کے ساتھ اپنے جوانوں کے پاس وقت گزار سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں