دبئی میں محنت کش پاکستانی سعد کی 60کروڑ روپے کی لاٹری نکل آئی۔ جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے خوش قسمت سعد نے کہا کہ وہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی پہلے مدد نہیں کرسکے تھے لیکن اب وہ تکلیف میں مبتلا سیلاب سے متاثر پاکستانی بھائیوں کی مدد کریں گے۔
اس کے علاوہ انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبے بتاتے ہوئے کہا کہ ان پیسوں سے وہ اپنی فیملی کے ساتھ عمرے پر جائیں گے اور فیملی کو بھی دبئی لانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔واضح رہے دبئی میں ہر ہفتے لاٹری نکلتی ہے جس میں اربوں روپے تقسیم کیے جاتے ہیں۔