سعودی ولی عہد طبیعت کی ناسازی کے باعث عرب لیگ میں شرکت نہیں کرسکیں گے

ریاض: سعودی عرب کے جواں سال ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ڈاکٹروں کے مشورے پر الجزائر میں آئندہ ماہ ہونے والی عرب لیکگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الجزائر کے صدر عبدالمجید ٹیبوون سے ٹیلی فونک گفتگو میں یکم نومبر کو ہونے والے عرب لیگ کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔

سعودی میڈیا کے کہنا ہے کہ 37 سالہ محمد بن سلمان کو ان کے معالجین نے سفر کرنے سے منع کیا ہے جس کے باعث وہ عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ ڈاکٹرز نے یہ مشورہ کس وجہ سے دیا۔
سعودی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ الجزائر کے صدر نے ولی عہد سسے ان کی صحت اور تن درستی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ صورت حال کی نزاکت کو سمجھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں