احمد شہزاد نے کوہلی کے اشارے کو ’ڈکٹیشن‘ قرار دیدیا

لاہور: قومی کرکٹر احمد شہزاد نے پاک بھارت میچ کے دوران ویرات کوہلی کی جانب سے امپائر کے اشارے کو ’’ڈکٹیشن‘‘ قرار دیدیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام جوش دیکھا دے میں گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر احمد شہزاد نے کہا کہ ویرات کوہلی کو امپائر کی طرف دیکھ کر اشارہ نہیں کرنا چاہیئے تھا، پہلے ری ایکشن میں یہ نو بال لگ رہی ہے تاہم تھرڈ امپائر کو چیک کرنے کی ضرورت تھی۔

سوشل میڈیا پر جو تنازعہ نو بال پر کھڑا ہوا ہے اسکی وجہ بیٹسمین کی جانب سے کیا جانے والا اشارہ تھا کیونکہ کوہلی امپائر کو پریشر میں لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

قبل ازیں سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے پاک بھارت میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے دوران امپائرنگ کو مشکوک قرار دیا تھا۔

دوسری جانب سابق انگلش کرکٹر اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے کہا کہ امپائر نے بھارت کے حق میں کچھ عجیب فیصلہ کیا لیکن شاید ہمیں خاموش رہنا چاہئے اور آئی سی سی کو بی سی سی آئی کے معاملے پر پریشان نہیں کرنا چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں