ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کیخلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری

پرتھ: ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے ساتویں میچ میں آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے۔

پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ یہ میچ ہمارے لیے اہم ہے کوشش ہوگی کہ بڑے مارجن سے میچ جیت کر رن ریٹ بہتر کریں۔

اس موقع پر سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کو شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی کو ممکن بنائیں۔
سری لنکا کے خلاف میچ سے کچھ گھنٹوں قبل آسٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں پلئینگ الیون کا حصہ نہیں بنایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں