کوہلی نے پاک بھارت میچ میں ‘غیر منصفانہ فائدہ’ اٹھایا، سابق کرکٹر

میلبرن / پرتھ: سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے الزام عائد کیا ہے کہ ویرات کوہلی نے ٹی20 ورلڈکپ کے دوران ‘غیر منصفانہ طور پر فائدہ’ اٹھایا ہے۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر مارک ٹیلر کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کو چاہیئے ہے کہ وہ فری ہٹ کے حوالے سے بنائے گئے قانون پر غور کریں، جس سے میلبرن میں کھیل کا نتیجہ ڈرامائی طور پر بھارت کی فتح سے پاکستان کی جیت میں بدل جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ فری ہٹ پر بال اگر اسٹمپ سے ٹکراجاتی ہے جس سے حریف ٹیم کو غیر منصفانہ فائدہ ہورہا ہے، میرے خیال میں اگر بلےباز بولڈ ہوجائے یا فری ہٹ پر کیچ ہو، تو آپ آؤٹ نہیں ہوں گے لیکن پھر گیند کو ڈیڈ ہونا چاہیے جو شاید منصفانہ اور معقول فیصلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں