صدر پاکستان میڈیکل کمیشن انصاف کے تقاضوں کو پورا کریں ، جموں و کشمیر میڈیکل سٹوڈنٹس فورم کا خط میں مطالبہ

مظفرآباد (سٹیٹ ویوز)جموں و کشمیر میڈیکل سٹوڈنٹس فورم کے مرکزی صدر کا صدر پاکستان میڈیکل کمیشن پروفیسر ڈاکٹر نوشاد شیخ کے نام اہم خط .خط میں پروفیسر ڈاکٹر نوشاد شیخ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ میڈیکل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹرمیڈیٹ کے صرف الیکٹیو مضامین کے نمبرات شمار کیے جائیں .

خط میں صدر جموں و کشمیر میڈیکل سٹوڈنٹس فورم کی طرف سے کہا گیا ہے کہ میرٹ کے لیے انٹرمیڈیٹ کے فل نمبرات شمار کرنا 2022ء میں امتحان پاس کرنے والے طلبہ کے ساتھ زیادتی ہے. 2021ء میں کرونا کے باعث صرف سائنس کے مضامین کے امتحان ہوئے اور طلبہ کو اضافی نمبرات بھی دیے گئے.

اپنا تبصرہ بھیجیں