آزادکشمیر: بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس

مظفرآباد، چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیر جسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس۔چیف سیکرٹری اور انسپکٹر جنرل پولیس نے بلدیاتی انتخابات کے حوالہ سے موجودہ صورتحال کے مطابق سیکورٹی فورسز کی فراہمی پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر طے پایا کہ شام 4 بجے تک سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بعد حکومت الیکشن کمیشن کو حتمی انتظامات بارے آگاہ کریگی۔ تاہم اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے بھی یہ بتایا گیا ہے کہ آج شام 5 بجے فیصلے کا حتمی اعلان کر دیا جائے گا۔

اجلاس میں چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ اور انسپکٹرجنرل پولیس ڈاکٹر امیر احمد شیخ اسلام آباد سے بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے.سیکرٹری اطلاعات محترمہ مدحت شہزاد، سیکرٹری قانون ارشا د قریشی، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی شاہد محی الدین قادری اجلاس میں شریک تھے۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن محمد غضنفر خان، سپیشل سیکرٹری داخلہ عبدالحمید مغل دیگر بھی اجلاس میں شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں