یو اے ای نیشنل ڈیفنس کالج کے وفد کا دورہ آئی ایس ایس آئی ۔علاقائی اور عالمی سیاست سے پاکستان پر اثرات کا جائزہ لیا گیا

اسلام آبا(سٹیٹ ویوز)انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد (آئی ایس ایس آئی) نے متحدہ عرب امارات کے نیشنل ڈیفنس کالج کے ایک وفد کی میزبانی کی۔ وفد کی سربراہی بریگیڈیئر محمد حماد خلیفہ الکعبی کر رہے تھے۔

ڈاکٹر طلعت شبیر، ڈائریکٹر چائنا پاکستان اسٹڈی سینٹر نے ادارے کے سٹرکچر اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے علاقائی اور عالمی سیاست اور پاکستان پر ان کے اثرات کا بھی جائزہ لیا۔ محترمہ آمنہ خان، ڈائریکٹر سینٹر فار افغانستان، مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ نے افغانستان کی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔

بریگیڈیئر محمد حمد خلیفہ الکعبی نے تحقیق اور پالیسی کے شعبے میں آئی ایس ایس آئی کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے عالمی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں مرتب کرنے کے لیے بین الاقوامی ماحول کی گہرائی سے آگاہی کی اہمیت پر زور دیا۔ بریفنگ کے بعد ایک انٹرایکٹو سیشن بھی ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں