جو مسئلہ تھانے آئےگا اسے شریعت کے مطابق حل کیا جائے گا،ایس ایچ او کا دبنگ اعلان

پشاور: ایس ایچ او تھانہ شاہ پور نے علاقے کے مسائل شریعت کے مطابق حل کرنے کا اعلان کیا ہے۔تھانہ شاہ پورکے ایس ایچ او کا تھانے میں معززین علاقہ سے خطاب کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایس ایچ او عبدالعلی کہہ رہے ہیں کہ جو مسئلہ تھانے آئےگا اسے شریعت کے مطابق حل کیا جائے گا۔

ایس ایچ او تھانہ عبدالعلی کہہ رہے ہیں کہ کوئی بھی شادی بیاہ کی تقریبات میں خواجہ سرا یا رقاصہ نہیں بلائے گا، شادی کی تقاریب میں آتش بازی اور فائرنگ پر مکمل پابندی ہو گی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔اس حوالے سے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ شاہ پور عبدالعلی نے کہا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو میری ہی ہے، میں نے اپنی گفتگو میں کوئی بات غلط نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں