پاکستان میں امریکی مشن کی نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد

اسلام آباد (سٹیٹ ویوز) اسلام آباد میں امریکی مشن کی جانب سے نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے جبکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا کو بھی مبارکباد کا پیغام دیا گیا ہے .

اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی پریس ریلیز کے مطابق کہا گیا ہے کہ امریکہ مشترکہ مفادات کو آگے بڑھانے کےلئے پاکستان کی منتخب سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ مل کر کام کرنے کےلئے پرعزم ہے،مزید کہا گیا ہے کہ ہم تجارت،سرمایہ کاری، صحت کی حفاظت،موسمیاتی تبدیلی،جامع طرز حکمرانی اور علاقائی سلامتی کے امور پر مل کر آگے بڑھیں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں