ڈائریکٹر STEP راولاکوٹ کیمپس سفیان اکبر نے MDCAT 2022 میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر صالحہ تنویر کو انعام سے نواز دیا

راولاکوٹ (سٹیٹ ویوز) پاکستان میڈیکل کمیشن نے MDCAT 2022 کے نتائج کا اعلان کر دیا ، STEP کی ہونہار طالبہ صالحہ تنویر نے 200 میں سے 191 نمبرات حاصل کر کے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے ۔ صالحہ تنویر کا تعلق ضلع باغ سے ہے ۔ سٹیٹ ویوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ہونہار طالبہ صالحہ تنویر نے کہا ہے کہ اس شاندار کامیابی پر اللّہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتی ہوں ۔ میں نے MDCAT 2022 میں 191 نمبرات حاصل کیے ہیں جو میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے ۔ میں اپنے والدین اور STEP کے اساتذہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ میری کامیابی میں STEP کے اساتذہ کی انتھک محنت شامل ہے ۔ صالحہ تنویر نے STEP کی ٹیچنگ میتھڈولوجی کی خاص طور پر تعریف کی ۔ سٹیٹ ویوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز ایڈمیشن ٹیسٹ میں کامیابی کے لیے انتھک محنت کے ساتھ ساتھ خود اعتمادی انتہائی ضروری ہے ۔ میں ڈائریکٹر STEP راولاکوٹ کیمپس کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے مجھے عزت و احترام سے نوازا ۔ ڈائریکٹر STEP راولاکوٹ کیمپس سفیان اکبر نے MDCAT 2022 میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے پر صالحہ تنویر کو 10 ہزار روپے کیش انعام بھی دیا اور مبارکباد پیش کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں